نائیجریامیں مسلح افراد کے حملوں میں53کسان ہلاک

موٹرسائیکلوں پرسوار درجنوں حملہ آور آئے اورجان بچانے کے لیے بھاگنے والے کسانوں کو گولیاں ماریں،پولیس

اتوار 13 جون 2021 12:50

نائیجریامیں مسلح افراد کے حملوں میں53کسان ہلاک
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) نائیجریا کی شورش زدہ ریاست زمفارا میں مسلح افراد کے حملوں میں 53 کسان ہلاک ہو گئے۔علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع زورمی کی پولیس نے بتایاکہ حملہ آور جن کا تعلق ڈاکوئوں کے ایک گروہ سے تھا، درجنوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے ، متعدد دیہات میں کھیتی باڑی میں مصروف کسانوں کونشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جان بچا نے کیلئے بھاگنے والے کسانوں کا پیچھا کرکے انہیں گولیاں ماریں۔علاقے میں خوف کی فضا کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :