آسٹریلیا: کمیونٹی کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں 2 پاکستانیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا

ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں پاکستان آسٹریلین کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر سید اصغر نقوی اور سابقہ پاکا جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر پنیشیا ہیلتھ محمد عامر چوہدری شامل ہیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 جون 2021 17:53

آسٹریلیا: کمیونٹی کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں 2 پاکستانیوں کو ایوارڈز ..
برسبین (خالد بھٹی ، نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2021ء) آسٹریلیا میں کمیونٹی کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں 2 پاکستانیوں کو ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔ نمائندہ اُردو پوائنٹ خالد بھٹی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں ہر سال ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں ایسے لوگوں کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کی غیر معمولی خدمت کی ہوتی ہے ، اسی سلسلے میں آج کوئنزلینڈ ڈے کے موقع پر ہونے والی اس بڑی تقریب میں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ 2 پاکستانیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ، ان میں پاکستان آسٹریلین کلچرل ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ سید اصغر نقوی ، سابقہ پاکا جنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر پنیشیا ہیلتھ محمد عامر چوہدری شامل ہیں ، جنہیں ٹرئیر اور منسٹر فار انویسٹمنٹ کیمرون ڈک نے ایوارڈز دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم سی نے کہا کہ عامر ایک گریٹ والنٹئر ہیں اور لیکیمیا فائونڈیشن اور ریڈکراس بلڈ ڈونیشن کو سپورٹ کرتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ ڈائریکٹر آئی ایس سی کیو ریاض علی کو بھی ایوارڈ ملا اور ان کی سالانہ ریڈ کراس بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کے متعلق خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں سید اصغر نقوی کی پاکستانی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کو آپس میں جوڑنے ، مختلف کمیونٹی ایوینٹس کروانے اور کمیونٹی کے لئے فلاح و بہبود کے دیگر کام کرنے پر تعریف کی گئی ، اس موقع پر اصغر نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ میں پاکا کی ایگزیکٹو کمیٹی اور والنٹیرز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے نام کرتا ہوں اور پاکستانی کمیونٹی کی مدد سے پاکستان کا نام روشن کرنے اور کمیونٹی کی خدمت کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔