کرغزستان، سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک

پیر 14 جون 2021 13:25

بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) کرغزستان میں  سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔  چینی خبر رساں اداراے کے  مطابق پیر کو کرغزستان  کی وزارت ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے مطابق کرغزستان میں ایک سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق حادثہ گزشتہ روز اوش ریجن کےنوکات ضلع میں ہائی وے پراس وقت پیش آیا جب ہنڈا   ڈیووگاڑی  سے ٹکرا گئی۔حادثے کے مقام پر ہی 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 3 افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔حادثے میں 6 بچے زخمی بھی ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :