مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

پیر 14 جون 2021 14:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے”اے پی پی“کوبتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاکی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہوجاتاہے اورجو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائزمیں چوٹا رہ جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے لہذا سبزمرچ کے کاشتکاراس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگرکسی بیماری کی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر اس کا تدارک یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :