کیسکوکی نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

خضدارڈویژن سے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے

پیر 14 جون 2021 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںکیسکوخضدارسرکل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خضدارڈویژن سے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے جبکہ خضدارIIسب ڈویژن کے نال سب آفس کی ٹیم نے نال کے گردونواح سے 6زرعی نادہندگا ن کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے۔

اسی طرح کیسکوقلات ڈویژن کی ٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے مستونگ سے 6نادہندگان اور ایک غیر قانونی ٹرانسفارمراُتاردئیے نیز قلات بازارسے 15کمرشل جبکہ 33گھریلو کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے ۔قلات کے علاقہ نیچارہ سے 2ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ 11کے جمپرز کاٹ کر ناہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیسکوخالق آباد سب ڈویژن کی ٹیم نی10نادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں تقریباً5لاکھ 75ہزارروپے بھی وصول کئے گئے نیز مختلف دیہاتوں سے بھی نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں تقریباًایک لاکھ 35ہزارروپے ریکوری وصول کئے گئے۔

کانک، پنجپائی، کردگاپ کے علاقوںسے 75گھریلواور 18کمرشل صارفین کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل کے تحت بھی ناہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ڈی او لورالائی سب ڈویژن کی ٹیم نے 6نادہندگان کے ٹرانسفارمرز جبکہ قلعہ سیف اللہ سب ڈویژن نے نادہندگا ن کے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے ۔

اسی طرح کیسکوپشین ڈویژن کی ٹیموںنے کارروائی کے دوران 2غیر قانونی ٹرانسفارمرز جبکہ 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئے جبکہ کیسکویاروسب ڈویژن کی ٹیم نے ایک غیر قانونی جبکہ 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام نادہندہ صارفین کو اُن کے بجلی بل پر بقایاجات جمع کرانے اور کنکشنز منقطع کرنے سے متعلق پیشگی نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں لہٰذا تمام نادہندگان اپنے ذمہ واجب الادارقوم فوری طورپر جمع کرائیں بصورت دیگر کیسکوکسی بھی نادہندہ صارف کی زحمت یا شکایت کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :