محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی خفیہ اطلاع پر ایک اور بڑی کامیاب کاروائی

بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام, 34000 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 15 جون 2021 12:15

محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی خفیہ اطلاع پر ایک اور بڑی کامیاب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال سرکل آفیسر پشاور ریجن کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر محمد ریاض SHO تھانہ پشاور ،ازلان اسلم ASHO اورشکیل خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری ناردرن بائی پاس پر گاڑی نمبر LZE 8171 کو روک کر کے تلاشی لینے پر 34000 گرام چرس برآمد کی، ملزم عامر ولد محمد ساکن گلبہار نمبر 3 پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے تھانہ ایکسائز پشاور کی ایک ہفتے میں یہ تیسری کامیاب کاروائی ہے ، محمد ریاضSHO تھانہ ایکسائز نے کہا کہ محکمہ ایکسائز مشیر برائے ایکسائز، سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے گائیڈ لائن اور تعاون سے منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، میاں خلیق الرحمان مشیر ایکسائز ، سید حیدر اقبال سیکریٹری ایکسائز اور ثاقب رضا اسلم ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا۔