امریکہ، ریبیز کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سےپالتوں جانوردرآمد کرنے پر پابندی

منگل 15 جون 2021 12:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) امریکہ نے   ریبیز  بیماری کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر 100 سے زیادہ ممالک پر  ایک سال کے لئے پالتوں جانوروں    کو امریکہ لانے پر پابندی  عائد کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادراے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 14جولائی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ان 100 ممالک میں کولمبیا ،جمہوریہ چیک ،چین ،کیوبا ،روس،بھارت  ، یو کرین اور یورپ کے دیگر ممالک  بھی شامل ہیں ۔

امریکی مراکز برائے  انسداد بیماری اور روک تھام  نے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک کے پالتوں جانورمہلک وائرس کو پھیلانے کے لئے زیادہ خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  امریکہ  میں ہر سال غیر ملکی ممالک سے 10لاکھ پالتوں جانور لائے جاتے ہیں جن میں زیادی تر تعداد کتوں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :