ملکہ کوہسار مری میں پولیو مہم کا آغاز۔ملک بھر میں پولیو کے مرض کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں ملکہ کوہسار مری میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کر دیا

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی منگل 15 جون 2021 15:16

ملکہ کوہسار مری میں پولیو مہم کا آغاز۔ملک بھر میں پولیو کے مرض کے خاتمے ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) ملکہ کوہسار مری میں پولیو مہم کا آغاز۔ملک بھر میں پولیو کے مرض کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں ملکہ کوہسار مری میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کر دیا اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 7 سے 11 جون تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو ٹیمیں تحصیل مری میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

اندازے کے مطابق مہم کے ذریعے سے چالیس ہزار سات سو اٹھاسی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تحصیل بھر میں اس کے لیئے 475 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں دو سو پنتالیس گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ 230مختلف سٹائل لگا کر اور مختلف سینٹرز پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :