فردوس عاشق اعوان کے پاس صلاحیتیں زیادہ اور اختیارات کم ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب لا اینڈ آرڈر کا شعبہ ان کے حوالے کر دیں وہ ایسا ڈنڈا پھیریں گی کہ صوبے سے چوروں، ڈاکوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا ۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کالم میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جون 2021 16:59

فردوس عاشق اعوان کے پاس صلاحیتیں زیادہ اور اختیارات کم ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین، 15جون 2021) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو چیمپئن قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا اپنے کالم میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں اطلاعات کا خصوصی مشیر اس لیے بنا کر بھیجا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے کارناموں کو عوام کے سامنے اجاگر کریں جس دن سے وہ پنجاب میں آئی ہیں اس دن سے بزدار کی گڈی چڑھ گئی ہے اور اپوزیشن کی پتنگ کٹ گئی ہے۔

میں ذاتی طور پر ان کا خیرا خواہ ہوں لیکن آج کل ان کے لیے پریشان بھی ہوں کیونکہ انہوں نے ہر طرف جھنڈے تو گاڑ دئیے ہیں لیکن ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور خوبیوں کے مقابلے میں ان کے پاس اختیارات بہت کم ہیں۔ان جیسی باصلاحیت رہنما کے پاس کئی محکمے اور کئی شعبے ہونے چاہئیے۔

(جاری ہے)

صرف اطلاعات کا شعبہ بلکہ چھوٹی سی محکمی انہیں دینا ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

کیا ہی بہتر ہو کہ وزیراعلیٰ پنجاب لا اینڈ آرڈر کا شعبہ ان کے حوالے کر دیں وہ ایسا ڈنڈا پھیریں گی کہ صوبے سے چوروں، ڈاکوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا اور اپوزیشن اس کا تو کوئی لیوا تک نہیں رہے گا۔ ہر شخصیت کے بارے میں ستارہ شناس یہ قیافہ لگاتے ہیں کہ وہ دس سال بعد کہاں ہو گی؟ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے میں علم نجوم کے ماہرین جو بھی کہیں،علمِ سیاست کے ماہر بنانگ دہل یہ کہیں گے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دس سال بعد میدان سیاست میں چیک رہی ہو گی۔

حکومت کوئی بھی ہو گی لیکن ڈاکٹر صاحبہ کا ستارہ اس میں عروج ہو گا۔حکومت کوئی بھی ہو گی ڈاکٹر صاحبہ کا ستارہ اس میں عروج پر ہو گا۔ڈاکٹر صاحبہ ایسی خصوصیات کی حامل ہیں کی حکومت کے زوال سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔وہ کہیں نہ کہیں سے اپنا راستہ نکال کر گہرے بادلوں سے نکل پر پھر چمکنا شروع کر دیتی ہیں۔