ٹریفک ڈائیورشن پلان اہکام چوک فلائی اورر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

منگل 15 جون 2021 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ہدایت پر ٹریفک ڈائیورشن پلان اہکام چوک فلائی اورر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر آصف صدیق تمام تر ٹریفک انتظامات کی مکمل سپرویڑن کریں گے۔ سرکل آفیسر کی زیر نگرانی تین شفٹوں میں 121 وارڈنز تعینات ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک سلومونگ ٹریفک مین ملتان روڈ سے سندر روڈ، مل پلی سے اڈہ پلاٹ، قصور جاسکتی ہے۔

مین رائیونڈ روڈ سے بھوبتیاں چوک ،خیابان جناح چوک سے قزلباش چوک جانب موٹروے اور ملتان روڈ جاسکتی ہے۔ مانگا بائی پاس آنے والی ٹریفک مانگا پل سے ہوتے ہوئے اجتماع پلی، پاجیاں مین رائیونڈ جانب قصور جاسکتی ہے جبکہ بحریہ ٹائون سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک سکھ چین کی طرف سے ملتان روڈ پر جاکر جانب ٹھوکر جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹائون سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک کینال گارڈنز سے بھی جانب سکھ چین مین ملتان روڈ جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں بحریہ ٹائون سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک ڈریم گارڈنز سے ہوتے ہوئے ڈیفنس روڈ جانب بھوبتیاں اور جوبلی ٹائون سے ہوتے ہوئے جانب کینال روڈ جا سکتی ہے۔ سکھ چین سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک مین ملتان روڈ والا گیٹ آنے جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔بحریہ ٹاؤن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک براستہ ٹرائیکون سوسائٹی جانب ای ایم ای آجاسکتی ہے۔ اسی طرح چھوٹی ٹریفک اڈہ پلاٹ سے رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹائون کے اندر آاور جاسکتی ہے۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ سے ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔