ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ 16 جون 2021 12:40

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء)اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی، اس کی وجہ چائنا  کموڈٹی مارکیٹ میں ربڑ اور دھاتوں کی قیمتوں کا کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 1.9ین یعنی 0.8 فیصد گرکر 237 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 12735 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔