کورونا ویکسی نیشن کرا اور بچھڑا مفت لے جائو،تھائی حکومت کی پیش کش

مقامی انتظامیہ کا ہر ہفتے 50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا خوش نصیب کو دینے کا اعلان

بدھ 16 جون 2021 14:10

کورونا ویکسی نیشن کرا اور بچھڑا مفت لے جائو،تھائی حکومت کی پیش کش
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ویکسی نیشن کرائو اور بچھڑا لے جائو، تھائی لینڈ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیش کش مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں ویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتے 50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں چلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :