فیصل آباد،کپاس کے کاشتکار پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کریں، محکمہ زراعت

کپاس کی امریکن سنڈی کے انسداد کیلئے کاشتکار ہفتے میں 2مرتبہ پیسٹ سکانٹنگ کاعمل بھی دہرائیں ، ہدایت

بدھ 16 جون 2021 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے پودوں پر پھول ڈوڈی بننے کے دوران فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ مرحلہ میں سفید مکھی، ملی بگ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو سکتاہے اس لیے کاشتکار فصل کو ان بیماریو ں و کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے کھیتوں کے اندر و ارد گرد موجود تمام جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کپاس کی امریکن سنڈی کے انسداد کیلئے کاشتکار ہفتے میں 2مرتبہ پیسٹ سکانٹنگ کاعمل بھی دہرائیں اور ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا صبح یا شام کے وقت سپرے کریں جبکہ ایک ہی گروپ کی زہروں کے بار بار سپرے سے بھی گریز کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں نائٹروجنی کھاد کی کمی ہو وہاں بوران اور زنک کا بذریعہ سپرے فوری استعمال بھی کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :