ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے سپیکر کے رابطے پر حزب اختلاف کا رد عمل سب کے سامنے ہے‘ ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیں ‘ سینئر مرکزی رہنما

جمعرات 17 جون 2021 12:33

ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے سپیکر کے رابطے پر حزب اختلاف کا رد عمل سب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ حکومت ایوان کی کارروائی چلانے میںسنجیدہ ہیںتو سپیکر نے ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے کمیٹی کے قیام کی پیشرفت کی لیکن حزب اختلاف کا رد عمل سب کے سامنے ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیںاور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ، سندھ حکومت اگر وفاق کے قابل تقسیم محاصل سے ملنے والے فنڈ زاستعمال کرنے کی استعداد نہیں رکھتی تواس میںوفاقی حکومت کا کیا قصور ہے ۔

مرکزی دفتر میں پارٹی کے اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو چلانے کی جتنی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی اپوزیشن پر بھی ہے ،اپوزیشن اس طرح کا رویہ اپنا کر حکومت کی کامیابیوں کو ناکامی کے طو رپر پیش نہیں کر سکتی بلکہ ان کا اپنا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس کے بعد سپیکر نے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے لئے کمیٹی کی تشکیل کے لئے پیشرفت کی لیکن اس کے جواب میں حزب اختلاف نے جو رویہ اپنایا وہ سب کے سامنے ہے ۔

یہ جس طرح کے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیںبجٹ پاس ہو گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ایوان میں روا رکھے گئے رویے کو پنجاب کا کلچر قرار دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔