جیکب آباد ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے سال میں تین کروڑ 45لاکھ خرچ کر ڈالے

جمعہ 18 جون 2021 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جیکب آباد ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے سال میں تین کروڑ 45لاکھ خرچ کر ڈالے، سال میں ڈی سی آفس کی گاڑیاں 51لاکھ 74ہزار، غیر متوقع خرچ 64لاکھ ، ٹریولنگ الائونس پر 11لاکھ، کرائے کی گاڑیوں پر 10لاکھ ، ٹرانسپورٹ پر 15لاکھ اخراجات ظاہر ، سب سے زیادہ خرچ ادرس کی مد میں85لاکھ87ہزار خر چ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی سالانہ بجٹ کے اخراجات کی تفصیل موصول ہوئی ہیں جس کے تحت تین کروڑ 48لاکھ 29ہزار جاری کئے گئے جس میں سے 3کروڑ 45لاکھ 83ہزار خرچ کئے گئے ،ڈاک پر سال میں74ہزار اور کورئیر پر بھی 74ہزارجبکہ ٹرنک کال اور ٹیلی فون پر 9لاکھ 34ہزارخرچ ظاہر کیا گیا ہے سال میں 3لاکھ 38ہزار کی گیس استعمال کی گئی جبکہ بجلی کی مد میں کچھ خرچ نہیں کیا گیا سال میں ڈی سی آفیس کا جنریٹر 6لاکھ 33ہزار کا فیول پی گیا ٹریولنگ الائونس پر11لاکھ 72ہزار،گاڑیوں کے فیول پر 51لاکھ 74ہزار، چھپائی پر 6لاکھ 14ہزار، کرائے کی گاڑیوں پر10لاکھ 28ہزار، اخبارات کے بلز پر ایک لاکھ 28لاکھ کی ادائیگی کی گئی جبکہ ڈی سی کی جانب سے دفتر آنے والی دو اخباروں کے علاوہ تمام اخبارات بند کرادی گئی ہیں، یونیفام اور حفاظتی کپڑوں کی مد میں6لاکھ 44ہزار، خدمات دینے والوں کو 24لاکھ کی ادائیگی کی گئی ، آفت کی غیر متوقع خرچ کی مد میں64لاکھ 99ہزار اور صرف غیر متوقع خرچ پر 22لاکھ ظاہر کیا گیا ہے کھانے پر 3لاکھ 30ہزار، جبکہ سب سے زیادہ خرچ ادرس کی مد میں 86لاکھ 87ہزار دکھایا گیا ہے ہارڈ وئیر کی مد میں 4لاکھ ہزار ، پلانٹ اور مشینری پر دو لاکھ 16ہزار ، فرنیچر پر پانچ لاکھ ، ٹرانسپورٹ پر 15لاکھ ، مشینری اور آلات پر 3لاکھ 67اور فکسچر پر 14لاکھ خر چ کیا گیا ، اکثر اخراجات کی مد میں پوری بجٹ استعمال کی گئی بقایا 2لاکھ 45ہزار رہ گئے جو خرچ نہ کئے جا سکے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرعبدالحفیظ سیال سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔