آج القصیم سٹی میں پی ٹی آئی سعودی عرب انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سابقہ عہدیداروں کی طرف سے باقاعدہ ایک چھوٹی سی میٹنگ منعقد کی گئی

جس میں سابق صدر القصیم سٹی سعید صافی سابق جنرل سیکرٹری عبدالرحمن اور سابق چئیرمین مینجمنٹ سردار شمیم اور میاں محمد عظیم نے شرکت کی

mian muhammad azim میاں محمد عظیم ہفتہ 19 جون 2021 11:33

آج القصیم سٹی میں پی ٹی آئی سعودی عرب  انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سابقہ ..
القصیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) آج القصیم سٹی میں پی ٹی آئی سعودی عرب  انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سابقہ عہدیداروں کی طرف سے  باقاعدہ ایک چھوٹی سی  میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق صدر القصیم سٹی سعید صافی سابق جنرل سیکرٹری عبدالرحمن اور سابق چئیرمین مینجمنٹ سردار شمیم اور میاں محمد عظیم نے شرکت کی میٹنگ میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعادہ کیا گیا

اور اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ  انشاءاللہ بھرپور ممبر شپ کر کے القصیم سٹی اپنی باڈی بنائے گی انشاءاللہ بہت جلد ورکرز میٹنگ بلا کر ممبر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اس موقع پر سابق صدر سعید صافی کا کہنا تھا ہم  انشاءاللہ تعالی اپنی محنت اور لگن  سے  مقررہ مدت تک  اپنی ممبرشپ کو مکمل کر لیں گے۔