ڈی ایس آفس پشاور میں چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار میمن کی سربراہی میں ٹرین سیفٹی کے موضوع پراعلی سطحی اجلاس

اجلاس میں ڈی ایس پشاور واصف علی مغل سمیت تمام ڈویژنل افسران اسسٹنٹ ایگزیکٹو افسران سینئر سپروائزی سٹاف نے شرکت کی

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 19 جون 2021 11:49

ڈی ایس آفس پشاور میں چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار میمن کی سربراہی میں ٹرین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے سی ای او نے ریلوے کے بڑھتے ہوۓ حادثات پر تشویش کا اظہار کیا
سی ای او نثار میمن کا شرکاء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں تمام  افیسر فلیڈ میں اپنے کام میں بہتری لائیں موجودہ حادثات سے ریلوے کی ساکھ کو شیدید نقصان پہنچا ہے ریلوے کا امیج بہتر کرنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا محدود وسائل میں رہ کر ہم نے ریلوے کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے
سی ای او ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ تمام افیسر فلیڈ میں اپنے ماتحت سٹاف کو حادثات کے روک  تھام کے لیے اگاہی دیں تاکہ حادثات کی روک تھام میں کمی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :