واٹر بورڈ کے سینئر مزدور رہنما لیاقت مگسی کی عیادت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، رہنمائوں چن زیب، ارشد اعوان نے سینئر مزدور رہنما کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ لیاقت علی مگسی کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

لیاقت علی مگسی کچھ عرصے سے علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کے دل کی کمزوری کے باعث بیٹری ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :