24گھنٹے میں دوسری بار اضافہ ،اضافے سے ایل پی جی کی قیمت 150روپے کلو تک پہنچ گئی

گھریلوسلنڈرمزید 120روپے اور کمرشل سلنڈر480روپے مہنگاہو گیا،ایل پی جی ایسوسی ایشن کا30جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 19 جون 2021 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) صرف چوبیس گھنٹوںمیں ایل پی جی کی قیمت میں دوسر ی بار اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 150روپے فی کلو گرام ہوگئی،گھریلو سلنڈرمزید120روپے اور کمرشل سلنڈر480روپے مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو گرام اضافے سے ایل پی جی 150روپے فی کلو ،گھریلو سلنڈر1770روپے جبکہ کمرشل سلنڈر6810 روپے کا ہو گیا ہے۔

بتایاگیا ہے کہآئندہ 48گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پیدارواری اداروں کی گیس درآمد بند کرنے کی6ماہ سے کی جانے والی سازش کامیاب ہو گئی ہے۔30جون 2021کو مکمل گیر ہڑتال کریں گے اورملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :