
اسلام آباد کی سرکاری یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
یونیورسٹی کے ہاسٹل میں موجود چند طلباء کو واقعہ کا علم ہوا تو بات انتظامیہ کے علم میں بھی آگئی، متاثرہ طالب علم کو مطمئن کرنے کے لئے خفیہ طور پر اسٹوڈنٹس ڈسپلن کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور اسلامی یونیوسٹی کے دو طلبا کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 20 جون 2021
00:09

(جاری ہے)
اسلامک یونیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعہ میں ملوث طلبا ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، انتظامیہ فوری طور پر متاثرہ لڑکے کو اسپتال لے کر گئی اور ون فائیو پر اطلاع دی گئی تاہم متاثرہ لڑکے نے کسی کارروائی سے انکار کر دیا تاہم یونیورسٹی نے ملوث طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے اور ہاسٹل وارڈن کو بھی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اس سارے معاملے کو دبانے کی مذموم کوششیں کی گئیں، بجائے اس کے کہ متعلقہ تھانے میں اس بارے میں ایف آئی آر کٹوائی جاتی یونیورسٹی اس کوشش میں رہی کہ سارے معاملے کا خاموشی سے لپیٹ دیا جائے۔ اس ضمن میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے پر ایف آئی آر درج کرانا چاہیے تھی نہ کہ معاملے کو دبایا جاتا، انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم ابراھیم ہاسٹل انتظامیہ کے گریڈ 16 کے ملازم یوسف کا سگا بھائی ہے اور وہ خود ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا، یوسف گریڈ 16 کا ملازم ہونے کے باوجود ہاسٹل میں آر ایچ ٹی کے طور پر تعینات تھا، یوسف پورے ہاسٹل کے نگران کے طور پر ابرار انور کو رپورٹ کرتا ہے، اسی یوسف نےاپنے بھائی ابراھیم اور اس کے دوستوں کو غیر قانونی طور پر ہاسٹل میں گھسا رکھا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں باہر سے آنے والے غیر قانونی عناصر کی رہائش اور آمد و رفت سے سیکیورٹی کے کردار پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.