انتخابات میں ایرانی عوام کو آزادانہ، شفاف انتخابی عمل سے محروم رکھا گیا، امریکا

امریکا ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت جاری رکھے گا ، اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے،بیان

اتوار 20 جون 2021 12:40

انتخابات میں ایرانی عوام کو آزادانہ، شفاف انتخابی عمل سے محروم رکھا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی عوام صدارتی انتخابات میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل میں حصہ لینے سے محروم ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات میں سخت گیر قدامت پسند ابراہیم رئیسی کی فتح کے بارے میں واشنگٹن کی طرف سے جاری کردہ پہلے تبصرے میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی باشندے آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل میں اپنے قائدین کے انتخاب کے حق سے محروم ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :