کراچی، ایک دن کے وقفے کے بعدشہرقائد میں ویکسی نیشن سینٹرز کھل گئے

پیر 21 جون 2021 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ایک دن کے وقفے کے بعدشہرقائد میں ویکسی نیشن سینٹرز کھل گئے ہیں، سندھ کے مختلف شہروں میں سائینو ویک ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی، کئی مراکز پر اب بھی ایسٹر ازینیکا موجود نہیں، بیرون ملک جانے والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی پریشانی ختم نہ ہوسکی، صوبے میں انسداد کورونا کی ویکسین ایسٹر ازینیکا اور فائزر تاحال نایاب ہے جبکہ اندرون سندھ کے رہائشی اوورسیز پاکستانیوں کو کراچی بھیجا جانے لگا۔

اوور سیز پاکستانی کہتے ہیں کہ ویکسی نیشن سینٹر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے، بیرون ممالک میں ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔صوبے بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز سے اوورسیز پاکستانیوں کو ایکسپو سینٹر بھیجا جارہا ہے، محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں ہفتے ایسٹرا زینیکا ویکسین پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :