نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نو ٹیکس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا

منگل 22 جون 2021 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نو ٹیکس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا۔۔ جس کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن کرکے تین سے پانچ سال کے درمیان ایک بلین امریکن ڈالرز کی برآمدات کا اضافہ کیا جاسکے گا۔۔ ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر تنویر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ نوٹیکس پروجیکٹ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوٹیکس پراجیکٹ سے تین سے پانچ سال کے درمیان ایک بلین امریکن ڈالرز کی برآمدات کا اضافہ کیا جاسکے گا۔ نوٹیکس پراجیکٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ کراچی، بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اور انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ بھی شامل ہیں۔ نوٹیکس پروجیکٹ میں 15 ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور 22 ریسرچرز کا گروپ مل کر ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کام کرے گا۔ اس موقع پر پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر یاسر نواب، ڈاکٹر سلمہ فاروق، ڈاکٹر سید ضمیر الحسن بھی موجود تھے۔ پروجیکٹ میں ڈاکٹر حفصہ جمشید، ڈاکٹر آصف، مجیب اللہ خان، ڈاکٹر اطہر اسامہ، ڈاکٹر زین العابدین، امتیاز راستگار و دیگر بھی شامل ہیں۔