شاہد خاقان نے شوکت ترین کیلئے کہا لفظ واپس لے لیا

وزیرِ خزانہ بتائیں بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف دینے کی ایک بھی شق شامل ہی ،سابق وزیر اعظم کا سوال

منگل 22 جون 2021 16:31

شاہد خاقان نے شوکت ترین کیلئے کہا لفظ واپس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے لیے کہا گیا لفظ واپس لے لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے وزیرِ خزانہ کے لیے جھوٹ کا لفظ استعمال کیا وہ ناراض ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ کا لفظ واپس لے لیتا ہوں اور اس کی جگہ غلط بیانی کہتا ہوں۔سابق وزیرِ اعظم نے سوال کیا کہ وزیرِ خزانہ بتائیں کہ بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف دینے کی ایک بھی شق شامل ہی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خزانہ شوکت ترین مہنگائی میں اضافے سے نا آشنا ہیں۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں غریب آدمی کی بات نہیں کی۔