پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آنڈرولا کمینارا (Ms. Androulla Kaminara)نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی

ملاقات میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ اور تجارتی تعلقات کے اموراوریورپی یونین اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 23 جون 2021 11:28

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آنڈرولا کمینارا (Ms. Androulla Kaminara)نے منگل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2021ء) تفصیل کے مطابق ملاقات میں دہائیوں سے جاری پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے پر زور دیاگیا اوردو طرفہ تعاون پر مبنی مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے بالخصوص کوآپریٹیو فارمنگ، سمال کوآپریشن اور زرعی شعبے میں زیتون، خشک میوہ جات اور زعفران کی پیداوار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مذکورہ شعبوں میں سرمایہ کاری وبرآمد ات پر بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنرشاہ فرمان نے یورپی یونین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا مختلف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یورپی یونین زراعت اور معدنی صنعتوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکتی ہے۔ گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرامن افغانستان، پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے، عالمی برادری کوافغانستان میں بدامنی کے باعث شدید متاثرہونیوالے افغان عوام کی امداد وبحالی کیلئے ایک جامع پالیسی تشکیل دینا ہوگی جس سے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آسکتی ہے۔