کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

روزانہ تقریبآ تین سے چارلاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ،اجلاس سے خطاب

بدھ 23 جون 2021 15:14

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ڈاکٹر فیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس کی صدارت معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی ۔اجلاس کا مقصد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی کوریج کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کر نا تھا ،اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے ہیلتھ ماہرین بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں دو ہزار سے زائد سنٹرز پر ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ تقریبآ تین سے چارلاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ،ملک بھر دو ہزار سنٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج تھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ ہے مگر حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے

متعلقہ عنوان :