جیکب آباد کے سیپکو ایس ڈی او کورونا میں مبتلا ہسپتال داخل ، چارج ایل ایس کے حوالے

بدھ 23 جون 2021 23:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) جیکب آباد کے سیپکو ایس ڈی او کورونا میں مبتلا ہسپتال داخل ، چارج ایل ایس کے حوالے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کے ایس ڈی او ٹو میاں احمد کلہوڑو کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور دس روز سے ہسپتال داخل ہیں ان کے بیمار ہونے کی وجہ سے ایس ڈی او کی چارج ایل ایس مسعود سرہیو کے حوالے کی گئی ہے اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو صابر بگٹی نے ایس ڈی او کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میاں کلہوڑو نے دس دن کی چھٹی لی تھی جو کہ پوری ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :