پشاور، رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں رقم تنازعہ پر فائرنگ کرکے پڑوسی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم راحد نے رقم تنازعہ پر صدیق نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر تحسین اللہ کو اطلاع ملی تھی کہ بڈھ بیر کی حدود میں ملزم راحد ولد واحد نے اپنے پڑوسی صدیق کو فائرنگ سے زخمی کر کے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم راہد ولد واحد سکنہ شین درنگ کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم راحد نے ابتدائی تفتیش کے دوران رقم تنازعہ پر مجروح صدیق کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہی