شوگر ملز مالکان کے خلاف گھیرا تنگ، شوگرفیکٹر یز کنٹرول ترامیمی ایکٹ 2021 نافذ
شوگرملزگنے کے کاشتکاروں کو 45دن کے اندر ادائیگی کر نے کی پابندہوں گی، کاشتکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی یا بینک کے ذریعے ادائیگی نہ کرنے پر حکومت سخت ایکشن لے گی،گورنر پنجاب چوہدری سرور
دانش احمد انصاری جمعرات 24 جون 2021 22:20
(جاری ہے)
نئے ایکٹ میں کاشتکاروں کی سہولتوں کیلئے ا ہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ترامیم کے بعد شوگرملزگنے کے کاشتکاروں کو بنکوں کے ذریعے ادائیگی کر نے کی پابندہوں گی۔
ترامیمی ایکٹ کے تحت پنجاب میں شوگر ملز حکومت کی مقررہ تاریخ پر ہی گنے کی کرشنگ کر سکیں گی۔پنجاب شوگرفیکٹر یز کنٹرول ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون 2021کے تحت مقررہ وقت پرگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنیوالے شوگر ملز کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔ نئے ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کر نیوالی شوگرملزسے کین کمشنر ریکوری کو یقینی بنائیں گے ۔مسودہ قانون کی منظوری دینے کے موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ شوگر ملز کو پابند کر دیا ہے کہ وہ 45 دن کے اندر کاشتکاروں کو مکمل ادائیگی کر یں گی اور یہ ادائیگیاں بنکوں کے ذریعے ہوں گی انشا اللہ اب گنے کے کاشتکاروں کو شو گر ملزسے پیسے لینے کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑ یں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کاشتکاروں کیساتھ کسی قسم کے ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کسانوں کابھی اہم کردار ہے اور حکومت گنے کے کاشتکاروں سمیت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.