فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے میں اہلیان لودھراں کو مبارکبا د پیش کرتی ہوں
یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:46
(جاری ہے)
بچوں کو تعلیم وتربیت،سپورٹس سمیت دینی تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ہم باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائیں گے۔ پولیس،این جی اوز سمیت دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر ورکشاپس منعقد کروائیں گے جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے لودھراں اور بہاولپور کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا تو میری کوشش تھی کہ لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن کا یونٹ بنے،اس سلسلے میں میں نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ لودھراں میں یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا. میری درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سار ہ احمد اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے لودھراں میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی۔لودھراں میں دوکنال سے زائد زمین مختص ہوگئی ہے یونٹ کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی۔ میں جہانگیر خان ترین،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیئرپرسن سارہ احمد، ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی، اے ڈی سی آر سید عباس شاہ کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ کائنات رضا نے مزید کہا کہ لودھراں میں میں نے ہمیشہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، مجھے لودھراں کے عوام کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی جس پر میں انکی مشکور ہوں، لودھراں کے میڈیا نے جس طرح میر ی سپورٹ کی انکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ڈپٹی کمشنر لوھراں عمران قریشی اور ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر نے بھی ہمیشہ بھرپور معاونت کی جس پر انکی شکرگزار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.