بیرون ملک سے واپس نہ آنے والے اساتذہ کے خلاف ایکشن شروع

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 67اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا

جمعہ 25 جون 2021 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) بیرون ملک سے واپس نہ آنے والے اساتذہ کے خلاف ایکشن شروع، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 67 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ، یونیورسٹی انتظامیہ نے واپس نہ آنے والے اساتذہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 67 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکالر شپ کے لیے ضمانت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :