بلدیہ ملیر،آئندہ مالی سال کیلئے 6ارب66کروڑ سے زائدکا بجٹ منظور،ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 1ارب 12 کروڑ سے زائد رقم مختص
جمعہ 25 جون 2021 18:11
(جاری ہے)
بلدیہ ملیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اوردورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کو3,00,90,696/- روپے (تین کروڑ نوّے ہزار چھ سو چھاینوے روپی)کے بقایاجات ادا کئے گئے ۔
ہم نے بلدیہ ملیرکی آمدنی میں اضافے کیلئے شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھینس کالونی مویشی منڈی اور آسو گوٹھ مویشی منڈی سے مویشیوں پر فیس وصولی کی کھلی نیلامی کے ذریعے مجموعی طور پر6,55,49,802/-روپے (چھ کروڑ پچپن لاکھ اننچاس ہزار آٹھ سو دو روپے ) میں ٹھیکے پر دیں۔ مالی سال2021-22کے بجٹ میں عوام کو روزمرّہ درپیش بلدیاتی مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے افسران اور منتخب اراکین اسمبلیز کی تجاویز اور سفارشات کو بجٹ دستاویز کا حصہ بناتے ہوئے عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ترجیحات کا تعین کرکے قلیل مدتی،وسط مدتی اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل رکھی گئی ہے۔آئندہ مالی سال2021-22کیلئے بلدیہ ملیر کی آمدن کا تخمینہ6ارب66کروڑ 42لاکھ39ہزار42روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ2ارب66کروڑ30لاکھ50ہزار روپے لگایا گیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 1ارب 12 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، اسطرح بلدیہ ملیر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 11لاکھ89ہزار42روپے بچت کا بجٹ ہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر زین العابدین میرانی نے سندھ مقامی حکومت کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بجٹ کی منظوری دی، اس موقع پر اکائونٹ آفیسر ناصر خان ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسرور نواز خشک، بجٹ آفیسر عدیل گوپانگ، ڈارئریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ثنا ء اللہ اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.