کوٹلی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بسلسلہ ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریٹائرہونے والے ملازمین کو بھرپور انداز میں خراج تحسین ،انکی خدمات کو سلام پیش کیا گیا

ہفتہ 3 جولائی 2021 16:05

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بسلسلہ ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ خان ،ڈی ایچ او شفقت شاہ نے تقریب کی صدارت کی تقریب ڈی ایچ کیو کے صدر فیضان آصف راجہ ،جنرل سیکرٹری سید علی جوادو دیگرضلعی عہدیداران ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تقریب میں ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی سردار خالد محمود خان ،صدر سردار افضل شاہین ،مرکزی سیکرٹری جنرل میر محمد عارف ،سنئیر نائب صدر خان ارشد محمود خان ،ڈیموکریٹک ہیلتھ یونیٹی کے چئیرمین رفاقت حسین طاہر،چئیرمین ہیلتھ ایمپلائزفیڈریشن و ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان ،ضلع باغ کے صدر انیس شاہ گردیزی ،سرپرست اعلی ضلع باغ راجہ امتیاز احمد خان ،سرپرست اعلی آل پاکستان پیرا میڈکس فیڈریشن چوہدری محمد یوسف اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈکس فیڈریشن آصف جاوید نے بطور خاص شرکت کی اور خطاب کیا تقریب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ریٹائر ہونے والے ملازمین جن میں غلام سرور کیا نی،راجہ طارق محمود خان ،تاج شاہین ،جہانگیر خان ،خلیل راجہ ،محمد رفیق،محمد اشتیاق ،محمد جاوید ،محمد اکر م شائق،محمد ریاض چوہدری ،علی اکبر،محمود قریشی ،محمد فاروق ،محمد رمضان و دیگر کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جن میں ریٹائرہونے والے ملازمین کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا انکی خدمات کو سلام پیش کیا گیا اور انکو بہترین کام کرنے پر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر ملنے والی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا اور اتفاق و اتحاد پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن محنت کشوں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑے گی ان کے حقوق کسی صورت غصب نہیں ہونے دے مقررین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ان ہیلتھ ایمپلائز بھائی بہنوں کی عزت و نفس اور وقار کو بلند کرنے اور ان کے تحفط کے لیے ہر فورم پر ان کی جنگ لڑے اور کبھی بھی ان حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ریٹائر ہونے والے ملازمین میں غلام سرور کیانی و دیگر نے ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن ضلع کوٹلی کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔