مال بردار ٹرین کی ڈی ریلمنٹ پر مبینہ غفلت پر معطل کئے گئے گریڈ18 کے 3افسر بحال

بدھ 7 جولائی 2021 00:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) محکمہ ریلوے نے مال بردار ٹرین حادثہ پر مبینہ غفلت پر معطل کئے جانے والے گریڈ18 کے 3افسروں کو بحال کردیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ تینوں افسران کو گزشتہ ماہ مال بردار ٹرین حادثہ کی ڈی ریلمنٹ پر معطل کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بحال ہونے والے افسران میں ورکس مینیجر مغلپورہ ورکشاپ لاہور محمد ادریس۔،سابق ڈی ٹی او لاہور بشری رحمن اورڈویژنل میکینکل انجینئر کراچی حبیب اللہ مہر شامل ہیں۔