پرویزرشید نے دلیپ کمار کیساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی

دلیپ کمار کا ہر پیغام امن اور محبت کا گیت ہوتا تھا، امن کا ایک سفیر ہم سے جدا ہو گیا، پرویز رشید

بدھ 7 جولائی 2021 18:34

پرویزرشید نے دلیپ کمار کیساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سینیٹر پرویز رشید کا لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ صاحب بہت بڑے اور منفرد فن کار تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار المعروف یوسف خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید کا دلیپ کمار کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ دلیپ صاحب کے ساتھ گزارے یادگار لمحات میں سے ایک تصویر۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دلیپ کمار کا ہر پیغام امن اور محبت کا گیت ہوتا تھا، آج امن کا ایک سفیر ہم سے جدا ہو گیا۔