آسٹریلیا میں کورونا کی وجہ سے رواں برس پہلی ہلاکت رپورٹ

یاست نیو ساتھ ویلز میں 77 نئے کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں،حکام کی گفتگو

اتوار 11 جولائی 2021 15:00

ْکینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) آسٹریلیا میں رواں برس کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت رپورٹ کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے دن حکام نے بتایا کہ ریاست نیو ساتھ ویلز میں 77 نئے کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاستی وزیرا علی نے اتوار کے دن بتایا کہ تمام تر نئے کیس سڈنی میں رجسٹر ہوئے ہیں، جہاں تین ہفتوں سے مکمل لاک ڈائون نافذ ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس عالمی وبا پر قابو میں کامیاب رہے تھے لیکن اب دوبارہ نئے کیسوں کی وجہ سے دونوں ممالک کی حکومتیں چوکنا ہو گئی ہیں۔