جرمن فوج کے اسپیس کمانڈو نے کام شروع کر دیا

منگل 13 جولائی 2021 13:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) وفاقی جرمن فوج کے خلائی کمانڈو نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایئر آپریشن سینٹر میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داری سیاروں کی نگرانی اور حفاظت ہے۔

(جاری ہے)

وہ خطرناک خلائی ملبے پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ فوج کو معلومات فراہم کرنے کا کام بھی سر انجام دیں گے۔ گزشتہ برس جرمن فوج نے وضاحت پیش کی تھی کہ جرمنی دیگر جدید معاشروں کی طرح کئی طریقے سے خلائی حدود کے استعمال پر انحصار کر رہا ہے۔ خلا کا تحفظ حقیقی معنوں میں وفاقی جرمن فوج کی ہی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :