جوہر ٹائون بم دھماکہ میں بینک اکائونٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار

منگل 13 جولائی 2021 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) جوہر ٹائون بم دھماکہ میں بینک اکائونٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کو گرفتارکرلیاگیا ۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بنک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے شہری محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کرکے دھمکایا،شہریوں کو بتایا جاتا کہ بلیک میل کرکے آپ کا اکائونٹ دہشت گردوں نے استعمال کیا ہے۔

ملزمان نے 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔گرفتار ملزمان میں شفیق، حسین، ابوبکر اور راشد شامل ہیں۔ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔