گجرات کا امن مثالی ہے ،تمام مکتبہ فکر کے علماء امن و امان کو برقرار رکھنے پر ان کا شگرگزار ہوں، ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہر

بدھ 14 جولائی 2021 17:00

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا گجرات کا امن مثالی ہے تمام مکتبہ فکر کے علماء امن و امان کو برقرار رکھنے پر ان کا شگرگزار ہوں، عیدالااضحی پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،کھالیں صرف رجسٹرڈ تنظمیں اکٹھی کرسکیں گی،علماء کرام عید کے اجتماعات میں کرونا ایس و پیز کا خیال رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایس پی عمران مسعود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد، ایڈیشنل کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،اسسٹنٹ کمشنرر وقار خان،احسن، ممتاز خالد عباس سیال، پروفیسر سرفراز حسین جعفری،قاری الطاف الرحمن،چوہدری سیف اللہ،خادم علی خادم منور کھوکھر اورلالہ سعید سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ علماء کرام کرونا سے بچاو کے لئے ویکسین کے حوالے سے اپنے خطابات میں آگاہی فراہم کریں،عید الضحی کے موقع پر کھالیں صرف وہی افراد اور تنظیمیں اکھٹی کرسکتی ہیں جنھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سے اجازت نامہ لے رکھا ہوگا اور کھالوں کے لئے لگائے گئے سٹالز پر جمع کرنے افراد اپنی تنظیم کا کارڈ لازمی ڈسپلے کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء کرام عید الاضحی کے اجتمات میں کرونا ایس و پیز کا خاص خیال رکھیں،کرونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے نپٹنے کے لئے خاص طور پر آگاہی مہم چلائیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میونسپل کارپوریشن و دیگر ادارے صفائی کا خاص خیال کریں بارش کی صورت میں نکاسی آب کا فوری بندوبست کیا جائے ایس پی عمان مسعود نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف پلان بنایا گیا ہے تمام ایس ایچ اوز علماء کرام کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور علماء کی مشاورت کے ساتھ فول پروف سیکوڑٹی فراہم کریں گے۔