آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہ پر ایک وکیل صفائی نے جرح مکمل کر لی

جمعرات 15 جولائی 2021 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب گواہ پر ایک وکیل صفائی نے جرح مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور نیب گواہ محمد احد عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی جبکہ آصف علی ذرداری اور یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال وینس نے نیب گواہ محمد احد پر جرح کی جس کے مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 29جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔