سینٹ اور قومی اسمبلی میں سابق صدر ممنون حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خو

جمعہ 16 جولائی 2021 15:21

سینٹ اور قومی اسمبلی میں سابق صدر ممنون حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سینٹ اور قومی اسمبلی میں سابق صدر ممنون حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدار ت ہوا جس میں سابق صدر مملکت ممنون حسین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔دعا سینیٹر فیض محمد نے کروائی۔قومی اسمبلی میں بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال اور پسنی میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی ۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی۔