بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے شادی کرلی

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے شادی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اپنی قریبی دوست دیشا پارمر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ویدیا اور دیشا پارمرنے گزشتہ روز ممبئی کے ایک ہوٹل میں شادی کی۔

(جاری ہے)

راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اٴْن کی اہلیہ گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں مبلوس ہیں۔

بھارتی گلوکار کی شادی کی تقریب میں اٴْن کے دوست علی گونے سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اٴْنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔