24 گھنٹے بعد ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ

جمعہ 16 جولائی 2021 21:27

24 گھنٹے بعد ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے 24 گھنٹے بعد ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے واضح رہے کہ اوگرا نے قیمت میں دوسری مرتبہ اضافے سے 24 گھنٹے قبل سرکاری سطح پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت 160 روپے مقرر کی تھی قیمت بڑھنے سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2ہزار روپے اور کمرشل سلنڈر 7 ہزار 750 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو 1 کنونشن طلب کرلیا ہے جس میں ملک بھر سے ایل پی جی ڈیلرز شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :