قومی اسمبلی اجلاس: سابق صدر ممنون حسین کے انتقال ، پسنی میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر دعائے مغفرت

وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندھی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر کا لیگی رکن اظہر قیوم پر اظہار برہمی

جمعہ 16 جولائی 2021 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں منعقد ہوا قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق صدر ممنون حسین کے انتقال اور پسنی میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی وقفہ سوالات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ گردشی قرضوں کا سلسلہ 2007/8 میں شروع ہوا،کے الیکٹرک کا معاہدہ 2010 میں ہوا جو ابھی تک رینیو نہیں ہوااس وقت کے الیکٹرک کو ایک ہزار میگاواٹ دے رہے ہیں،عالیہ حمزہ نے کہا کہ ٹرانسمشن لاسز پچھلی حکومتوں سے کم ہوئے،ہم نے جو اعداد و شمار پیش کیئے وہ ویب سائٹ پر موجود ہیں،ہماری حکومت ستانوے فیصد ریکوری کر رہی ہے،پچھلی حکومتوں میں ستاسی فیصد ریکوری تھی وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کے اظہر قیوم نے کورم کی نشاندھی کردی کورم کی نشاندھی پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندھی کردی جاتی ہے،ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ارکان کی گنتی پر کورم ٹوٹ گیااجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کر دی گئی اس کے بعد کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع کر دی گئی