میانمار میں فوجی بغاوت،اب تک 75 بچے ہلاک، ایک ہزار گرفتار ہوئے ، اقوام متحدہ

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) اقوام متحدہ کی چائلڈ رائٹس کمیٹی کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت سے اب تک 75 بچے ہلاک اور ایک ہزار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد بچوں کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بچوں کو روزانہ بلا امتیاز تشدد، فائرنگ اور من مانی گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میانمار میں بحران جاری رہا تو بچوں کی ایک پوری نسل ہر طرح کے نتائج بھگتنے کے خطرے کے زد پر ہوگی۔واضح رہے کہ 18 غیر جانبدار ماہرین نے یو این چائلڈ رائٹس کمیٹی کی رپورٹ مرتب کرنے میں حصہ لیا۔