سرگودھا شہر میں شراب نوشی سے منع کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 23 جولائی 2021 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) سرگودھا شہر میں شراب نوشی سے منع کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے ورثاء کے سپرد کر کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ یوسف پارک گلی نمبر تین میں نوجوان سکندر حیات شراب نوشی کر کے گھر لوٹا تو باپ فتح محمد نے لعن طعن کرتے ہوئے شراب نوشی سے منع کیا تو شراب میں دھت بیٹے سکندر حیات نے باپ پر فائرنگ کر دی جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں دم توڑ گیا پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور دوسرے بیٹے عمر حیات کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔