گوجرانوالہ، 5 ہزار روپے عیدی نہ ملنے پر نوجوان کی خود کشی

جمعہ 23 جولائی 2021 15:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) گوجرانوالہ میں ایک 24 سال کے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ پولیس نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے نوجوان عامر کا 5 ہزار روپے عیدی نہ ملنے پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر گھر والوں سے ناراض تھا، جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :