ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر تمام تحصیلوں کے میونسپل چیف آفیسرز نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کر رکھے تھے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 12:26

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر تمام تحصیلوں کے میونسپل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر تمام تحصیلوں کے میونسپل چیف آفیسرز نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کر رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز کی زیر سرپرستی عیدالاضحٰی کے تیسرے دن بھی میونسپل کارپوریشن جہلم کا عملہ ضلع کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن کو عملی شکل دینے کیلئے صفائی آپریشن میں مصروف رہا، معمول کی صفائی کیساتھ آلائشیں اٹھاکر انہیں ٹھکانے لگانے کا کام بھی کیا گیا۔

عید کے موقع پر شہری جب قربانی دیتے ہیں تو جانوروں کی آلاشیں اپنے گھر کی قریب و جوار پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ناصرف بدبو پھیلتی ہے بلکہ صفائی کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ تمام تحصیلوں کے چیف آفیسرز عید کے تینوں دن شہر کے کونے کونے میں جاکر آلاشوں کو اٹھاتے رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز نا صرف مبارک باد کے مستحق ہیں بلکہ شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کریں، انتظامات کی نگرانی کے سلسلے میں چیف آفیسرز صبح نو بجے سے اپنے دفتر میں موجود رہے اور بذریعہ ٹیلی فون جب بھی ان کو کوئی شکایت موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر شکایت کا سدباب کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس موقع پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی دلچسپی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو کہ عید کہ موقع پر بھی عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر رہے۔

متعلقہ عنوان :