امریکی جاسوس اور سفارت کار پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے لگے

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) امریکہ کے کئی جاسوس اور سفارت کار ’پراسرار بیماری‘ میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ‘ہوانا سنڈروم‘ نامی یہ پراسرار بیماری 2016 میں سامنے آئی تھی جس سے متعلق امریکہ روس پر شک کر رہا ہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے مطابق اس وقت لگ بھگ ایک سو امریکی اہلکار اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

‘ہوانا سنڈروم‘ میں متاثرہ شخص کو مائگرین کی طرح کا سر درد ہوتا ہے اور اس پر سستی طاری ہو جاتی ہے۔ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ولیم برنز نے بتایا کہ ایک امریکی ادارے کی جانب سے مخصوص شعاوں کا نشانہ بننے والے افراد میں اس بیماری کے ظاہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ امریکہ کے خلاف ایک سوچی ساجھی سازش ہے جس میں روس ملوث ہو سکتا ہے۔سی آئی اے کے ڈائیریکٹر نے بتایا کہ اس بیماری کی جڑ تک پہنچنے کیلئے ماہر جاسوسوں کی ٹیم کام کر رہی ہے۔