ْحکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ٹیکس دہندگان کو بہترسہولیات فراہم کرے،سرداریاسر الیاس خان
تاجر برادری ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کلیدی کردار ادا کرر ہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس سال ایف بی آر نے تاریخی 4732ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا،صدر اسلام آباد چیمبر
ہفتہ 24 جولائی 2021 17:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تا جر برادری کافی بڑی تعداد میں ٹیکس ادا کرتی ہے لیکن ان کو اس کے مطابق مراعات نہیں دی جا رہی۔ سردار یاسر الیاس خان نے کہاکہ آئی سی سی آئی وقتا فوقتا حکومت کو فکس ٹیکس پالیسی متعارف کرانے پر زور دیتی رہی جس کے ذریعے ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو کم کرنے میں مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ POSسسٹم ایک اچھے نتائج کے لئے متعارف کرایا گیاتھا لیکن یہ تاجروں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکو چیمبرز کے ساتھ مل کر ٹیکس فائلنگ ،WEBOCسسٹم اور دوسرے اہم امور پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا چاہئے جس کے زریعے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اظافہ کیا جا سکتا ہے۔صدر آئی سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ایئر پورٹس ،نادرا ،سی ڈی اے، آر ڈی اے اور دوسرے اہم اداروں میںتاجر برادری کے لئے سہولیتی ڈیسک قائم کرنے چاہیئںتاکہ تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پربہتر سہولیات فراہم کی جا سکیںجس سے نہ صرف تاجر برادری عزت محسو س کرے گی بلکہ ان میں ٹیکس ادائیگی کامزید رجحان پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کومختلف ٹیکس سلیبز کے مطابق گولڈ، سلور اور پلیٹینم کارڈ متعارف کرانے چاہیئں تاکہ ٹیکس دہندگان کووفاقی وزراء کے برابر عزت اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو طویل المدتی اور پائیدارٹیکس پالیسیز کو مرتب کرنے کے لئے تاجر برادری،چیمبرز اور ایسو سی ایشنز کومشاورتی عمل میں ہمیشہ شامل کرنا چایئے اور اس بات پر یقین دلایاکہ تاجربرادری حکومت کو نئے سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.